شوگرملز ایسوسی ایشن کا کیس 19جون کو مقرر کرنے کی ہدایت
فائل فوٹواسلام آبادہائیکورٹ نے شوگرملزایسوسی ایشن کا کیس 19جون کومقررکرنے کی ہدایت کردی ۔
اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے رحیم یارخان سے گنے کے کاشتکارکی شوگرملزکیس میں فریق بننے کی درخواست پرسماعت کی۔
چیف جسٹس اطہرمن اللہ کے استفسار پرایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھرنے بتایا کہ خط و کتابت جاری ہے لیکن مارکیٹ میں چینی 70 روپے کلو دستیاب نہیں، کیس 19جون کوسماعت کیلئے مقرر کیا جائے ۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دییئے کہ پھرتوبات ہی ختم ہوگئی،حکم امتناع تو چینی کی قیمت کم کرنے سے مشروط تھا،جب مشروط حکم امتناع پر عمل ہی نہیں ہوا تو پھر حکم امتناع کیسا؟،قیمتوں کا تعین عدالت نہیں ایگزیکٹوکا کام ہے۔
بعدازاں اسلام آبادہائیکورٹ نے 19جون کوشوگر ملزایسوسی ایشن کا کیس مقررکرنے کی ہدایت کردی ۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔